۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر/ مراسم تنفیذ حکم ریاست جمهوری مسعود پزشکیان از سوی رهبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ / ایرانی نومنتخب صدر نے کہا: میں اور میری مستقبل کی حکومت، اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رہبر معظم کی بابصیرت پالیسیوں اور قانون پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں جس پر میں نے اپنے تقریروں، مناظروں اور بیانات میں بھی تاکید کی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جاری فرمان کے ذریعہ عہدۂ صدارت کی تقرری کی تقریب میں اپنی تقریر کا آغاز مولانا رومی کی رباعی "گر صید عدم شوی - ز خود رسته شوی / می‌دان که وجود تو حجاب ره توست - با خود منشین که هر زمان خسته شوی"، ور در صفت خویش روی بسته شوی" سے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: وہ انقلاب اسلامی ایران کے معمار حضرت امام خمینی (رح) اور ایران کے عظیم شہداء بالخصوص سپاہِ وطن لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی یاد اور ان کی پاکیزہ روح ، اسی طرح شہدائے حکومت، شہید رجائی اور باہنر، شہید خدمت حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے صدارتی توثیق پر رہبر معظم انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہمارا وژن اور ہدف ایک ترقی یافتہ ایران ہے جس کے لئے ہم سب مل کر رہبر معظم کی حکمت عملی کے تحت عمل کریں گے۔

ہم رہبر معظم کی بابصیرت پالیسیوں اور قانون پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں

انہوں نے اپنی تقریر میں "خاکپائے ملتِ ایران" کی اصطلاح استعمال کرتے ہوئے کہا: میں "خاکپائے ملتِ ایران" (ایرانی عوام کے پاؤں کی خاک یعنی خادم) ایران ہوں جنہوں نے اپنے ووٹوں اور انتخاب سے یہ گرانقدر ذمہ داری مجھے سونپی اور مجھ پر اعتماد کیا۔ میں آج سے عملی طور پر عوام کو جوابدہ ہوں۔

نئے ایرانی صدر نے کہا: آج رہبر معظم نے میری صدارت کا توثیق نامہ جاری کرتے ہوئے مجھے ایرانی قوم کے سامنے جوابدہ بنادیا ہے۔ میں اور میری مستقبل کی حکومت، اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رہبر معظم کی بابصیرت پالیسیوں اور قانون پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا: آئین میں ایران کا ایسا نقشہ کھینچا گیا ہے جو اقتصادی، علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خطے اور عالم اسلام میں سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ہمارا وژن ایک ترقی یافتہ ایران ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے قرآن کریم کی آیت"یَـٰٓأَیُّهَا ٱلَّذِینَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِۦ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسۡلِمُونَ وَٱعۡتَصِمُواْ بِحَبۡلِ ٱللَّهِ جَمِیعࣰا وَلَا تَفَرَّقُواْۚ وَٱذۡکُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَیۡکُمۡ إِذۡ کُنتُمۡ أَعۡدَآءࣰ فَأَلَّفَ بَیۡنَ قُلُوبِکُمۡ فَأَصۡبَحۡتُم بِنِعۡمَتِهِۦٓ إِخۡوَٰنࣰا وَکُنتُمۡ عَلَیٰ شَفَا حُفۡرَةࣲ مِّنَ ٱلنَّارِ فَأَنقَذَکُم مِّنۡهَاۗ کَذَٰلِکَ یُبَیِّنُ ٱللَّهُ لَکُمۡ ءَایَٰتِهِۦ لَعَلَّکُمۡ تَهۡتَدُون" کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑتے ہوئے اور اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہی ہم اپنے اعلی اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم رہبر معظم کی بابصیرت پالیسیوں اور قانون پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں

انہوں نے کہا: ہمیں اپنی خواہشاتِ نفسانیہ پر کنٹرول کرتے ہوئے اور آپس میں مل کر تمام مسائل پر قابو پانا ہے۔ ہمارے ہر اقدام میں ہمیں لوگوں کی منفعت اور ان کے فائدہ کو مدنظر رکھنا ہے۔

ایرانی صدر نے نہج البلاغہ سے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: لوگوں کی خدمت ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ ہم جتنے بھی منتظمین اور وزراء منتخب کریں گے ان سب کو چاہئے کہ وہ اپنے پورے دل جان سے لوگوں کی خدمت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .